سورت نمبر آیت نمبر

(100) سورۃ العادیات
(مکی — کل آیات 11)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا (1) ↖

ان گھوڑوں کی قسم جو ہانپتے ہوئے دوڑتے ہیں۔

فَالْمُوْرِيَاتِ قَدْحًا (2) ↖

پھر (پتھر پر) ٹاپ مار کر آگ جھاڑتے ہیں۔

فَالْمُغِيْـرَاتِ صُبْحًا (3) ↖

پھر صبح کے وقت دھاوا کرتے ہیں۔

فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًا (4) ↖

پھر اس وقت غبار اُڑاتے ہیں۔

فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًا (5) ↖

پھر اس وقت دشمنوں کی جماعت میں جا گھستے ہیں۔

اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُـوْدٌ (6) ↖

بے شک انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے۔

وَاِنَّهٝ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِيْدٌ (7) ↖

اور بے شک وہ اس بات پر خود شاہد ہے۔

وَاِنَّهٝ لِحُبِّ الْخَـيْـرِ لَشَدِيْدٌ (8) ↖

اور بے شک وہ مال کی محبت میں بڑا سخت ہے۔

اَفَلَا يَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِى الْقُبُوْرِ (9) ↖

پس کیا وہ نہیں جانتا جب اکھاڑا جائے گا جو کچھ قبروں میں ہے۔

وَحُصِّلَ مَا فِى الصُّدُوْرِ (10) ↖

اور جو دلوں میں ہے وہ ظاہر کیا جائے گا۔

اِنَّ رَبَّـهُـمْ بِـهِـمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيْرٌ (11) ↖

بے شک ان کا رب ان سے اس دن خوب خبردار ہو گا۔