سورت نمبر آیت نمبر

(104) سورۃ الھمزۃ
(مکی — کل آیات 9)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ (1) ↖

ہر غیبت کرنے والے طعنہ دینے والے کے لیے ہلاکت ہے۔

اَلَّذِىْ جَـمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَهٝ (2) ↖

جو مال کو جمع کرتا ہے اور اسے گنتا رہتا ہے۔

يَحْسَبُ اَنَّ مَالَـهٝٓ اَخْلَـدَهٝ (3) ↖

وہ خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اسے سدا رکھے گا۔

كَلَّا ۖ لَيُنْـبَذَنَّ فِى الْحُطَمَةِ (4) ↖

ہرگز نہیں، وہ ضرور حطمہ میں پھینکا جائے گا۔

وَمَآ اَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ (5) ↖

اور آپ کو کیا معلوم حطمہ کیا ہے۔

نَارُ اللّـٰهِ الْمُوْقَدَةُ (6) ↖

وہ اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے۔

اَلَّتِىْ تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْئِدَةِ (7) ↖

جو دلوں تک جا پہنچتی ہے۔

اِنَّـهَا عَلَيْـهِـمْ مُّؤْصَدَةٌ (8) ↖

بے شک وہ ان پر چاروں طرف سے بند کر دی جائے گی۔

فِىْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ (9) ↖

لمبے لمبے ستونوں میں۔