سورت نمبر آیت نمبر

(107) سورۃ الماعون
(مکی — کل آیات 7)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

اَرَاَيْتَ الَّـذِىْ يُكَذِّبُ بِالدِّيْنِ (1) ↖

کیا آپ نے اس کو دیکھا جو روزِ جزا کو جھٹلاتا ہے۔

فَذٰلِكَ الَّـذِىْ يَدُعُّ الْيَتِـيْمَ (2) ↖

پس وہ وہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے۔

وَلَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِيْنِ (3) ↖

اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا۔

فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّيْنَ (4) ↖

پس ان نمازیوں کے لیے ہلاکت ہے۔

اَلَّـذِيْنَ هُـمْ عَنْ صَلَاتِـهِـمْ سَاهُوْنَ (5) ↖

جو اپنی نماز سے غافل ہیں۔

اَلَّـذِيْنَ هُـمْ يُرَآءُوْنَ (6) ↖

جو دکھلاوا کرتے ہیں۔

وَيَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ (7) ↖

اور برتنے کی چیز تک روکتے ہیں۔