سورت نمبر آیت نمبر

(109) سورۃ الکافرون
(مکی — کل آیات 6)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

قُلْ يَآ اَيُّـهَا الْكَافِرُوْنَ (1) ↖

کہہ دو اے کافرو۔

لَآ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ (2) ↖

نہ تو میں تمہارے معبودوں کی عبادت کرتا ہوں۔

وَلَآ اَنْتُـمْ عَابِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُ (3) ↖

اور نہ تم ہی میرے معبود کی عبادت کرتے ہو۔

وَلَآ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّـمْ (4) ↖

اور نہ میں تمہارے معبودوں کی عبادت کروں گا۔

وَلَآ اَنْـتُـمْ عَابِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُ (5) ↖

اور نہ تم میرے معبود کی عبادت کرو گے۔

لَكُمْ دِيْنُكُمْ وَلِىَ دِيْنِ (6) ↖

تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین۔