سورت نمبر آیت نمبر

(114) سورۃ الناس
(مکی — کل آیات 6)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ (1) ↖

کہہ دو میں لوگوں کے رب کی پناہ میں آیا۔

مَلِكِ النَّاسِ (2) ↖

لوگوں کے بادشاہ کی۔

اِلٰـهِ النَّاسِ (3) ↖

لوگوں کے معبود کی۔

مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ (4) ↖

اس شیطان کے شر سے جو وسوسہ ڈال کر چھپ جاتا ہے۔

اَلَّـذِىْ يُوَسْوِسُ فِىْ صُدُوْرِ النَّاسِ (5) ↖

جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔

مِنَ الْجِنَّـةِ وَالنَّاسِ (6) ↖

جنوں اور انسانوں میں سے۔