سورت نمبر آیت نمبر

(56) سورۃ الواقعۃ
(مکی — کل آیات 96)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ (1) ↖

جب واقع ہونے والی واقع ہو گی۔

لَيْسَ لِوَقْعَتِـهَا كَاذِبَةٌ (2) ↖

جس کے واقع ہونے میں کچھ بھی جھوٹ نہیں۔

خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ (3) ↖

پست کرنے والی اور بلند کرنے والی۔

اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا (4) ↖

جب کہ زمین بڑے زور سے ہلائی جائے گی۔

وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا (5) ↖

اور پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر چورا ہو جائیں گے۔

فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْـبَثًّا (6) ↖

سو وہ غبار ہو کر اڑتے پھریں گے۔

وَكُنْـتُـمْ اَزْوَاجًا ثَلَاثَةً (7) ↖

اور (اس وقت) تمہاری تین جماعتیں ہو جائیں گی۔

فَاَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَآ اَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ (8) ↖

پھر داہنے والے کیا خوب ہی ہیں داہنے والے۔

وَاَصْحَابُ الْمَشْاَمَةِ مَآ اَصْحَابُ الْمَشْاَمَةِ (9) ↖

اور بائیں والے کیسے برے ہیں بائیں والے۔

وَالسَّابِقُوْنَ السَّابِقُوْنَ (10) ↖

اور سب سے اول ایمان لانے والے سب سے اول داخل ہونے والے ہیں۔

اُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَ (11) ↖

وہ اللہ کے ساتھ خاص قرب رکھنے والے ہیں۔

فِىْ جَنَّاتِ النَّعِـيْمِ (12) ↖

نعمت کے باغات ہوں گے۔

ثُلَّـةٌ مِّنَ الْاَوَّلِيْنَ (13) ↖

پہلوں میں سے بہت سے۔

وَقَلِيْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِيْنَ (14) ↖

اور پچھلوں میں سے تھوڑے سے۔

عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَـةٍ (15) ↖

تختوں پر جو جڑاؤ ہوں گے۔

مُّتَّكِئِيْنَ عَلَيْـهَا مُتَقَابِلِيْنَ (16) ↖

آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئے بیٹھے ہوں گے۔

يَطُوْفُ عَلَيْـهِـمْ وِلْـدَانٌ مُّخَلَّـدُوْنَ (17) ↖

ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے آمد و رفت کیا کریں گے۔

بِاَكْوَابٍ وَّاَبَارِيْقَ وَكَاْسٍ مِّنْ مَّعِيْنٍ (18) ↖

آبخورے اور آفتابے اور ایسا جام شراب لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے بھرا جائے گا۔

لَّا يُصَدَّعُوْنَ عَنْـهَا وَلَا يُنْزِفُـوْنَ (19) ↖

نہ اس سے ان کو دردِ سر ہوگا اور نہ اس سے عقل میں فتور آئے گا۔

وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّـرُوْنَ (20) ↖

اور میوے جنہیں وہ پسند کریں گے۔

وَلَحْمِ طَيْـرٍ مِّمَّا يَشْتَهُوْنَ (21) ↖

اور پرندوں کا گوشت جو ان کو مرغوب ہوگا۔

وَحُوْرٌ عِيْنٌ (22) ↖

اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں۔

كَاَمْثَالِ اللُّـؤْلُـؤِ الْمَكْـنُـوْنِ (23) ↖

جیسے موتی کئی تہوں میں رکھے ہوئے ہوں۔

جَزَآءً بِمَا كَانُـوْا يَعْمَلُوْنَ (24) ↖

بدلے اس کے جو وہ کیا کرتے تھے۔

لَا يَسْـمَعُوْنَ فِيْـهَا لَغْوًا وَّلَا تَاْثِـيْمًا (25) ↖

وہ وہاں کوئی لغو اور گناہ کی بات نہیں سنیں گے۔

اِلَّا قِيْلًا سَلَامًا سَلَامًا (26) ↖

مگر سلام سلام کہنا۔

وَاَصْحَابُ الْيَمِيْنِ مَآ اَصْحَابُ الْيَمِيْنِ (27) ↖

اور داہنے والے کیسے اچھے ہوں گے داہنے والے۔

فِى سِدْرٍ مَّخْضُودٍ (28) ↖

وہ بے کانٹوں کی بیریوں میں ہوں گے۔

وَطَلْـحٍ مَّنْضُوْدٍ (29) ↖

اور گتھے ہوئے کیلوں میں۔

وَظِلٍّ مَّمْدُوْدٍ (30) ↖

اور لمبے سایوں میں۔

وَمَـآءٍ مَّسْكُـوْبٍ (31) ↖

اور پانی کی آبشاروں میں۔

وَفَاكِهَـةٍ كَثِيْـرَةٍ (32) ↖

اور با افراط میوں میں۔

لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّّلَا مَمْنُـوْعَةٍ (33) ↖

جو نہ کبھی منقطع ہوں گے اور نہ ان میں روک ٹوک ہوگی۔

وَفُـرُشٍ مَّرْفُـوْعَةٍ (34) ↖

اور اونچے فرشوں میں۔

اِنَّـآ اَنْـشَاْنَاهُنَّ اِنْـشَآءً (35) ↖

بے شک ہم نے انہیں (حوروں کو) ایک عجیب انداز سے پیدا کیا ہے۔

فَجَعَلْنَاهُنَّ اَبْكَارًا (36) ↖

پس ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا ہے۔

عُرُبًا اَتْـرَابًا (37) ↖

دل لبھانے والی ہم عمر بنایا ہے۔

لِّاَصْحَابِ الْيَمِيْنِ (38) ↖

داہنے والوں کے لیے۔

ثُلَّـةٌ مِّنَ الْاَوَّلِيْنَ (39) ↖

بہت سے پہلوں میں سے ہوں گے۔

وَثُلَّـةٌ مِّنَ الْاٰخِرِيْنَ (40) ↖

اور بہت سے پچھلوں میں سے۔

وَاَصْحَابُ الشِّمَالِ مَآ اَصْحَابُ الشِّمَالِ (41) ↖

اور بائیں والے کیسے برے ہیں بائیں والے۔

فِىْ سَمُـوْمٍ وَّحَـمِـيْمٍ (42) ↖

وہ لووں (آگ) اور کھولتے ہوئے پانی میں ہوں گے۔

وَظِلٍّ مِّنْ يَّحْمُوْمٍ (43) ↖

اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں۔

لَّا بَارِدٍ وَّلَا كَرِيْـمٍ (44) ↖

جو نہ ٹھنڈا ہوگا اور نہ راحت بخش۔

اِنَّـهُـمْ كَانُـوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْـرَفِيْنَ (45) ↖

بے شک وہ اس سے پہلے خوش حال تھے۔

وَكَانُـوْا يُصِرُّوْنَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِيْـمِ (46) ↖

اور بڑے گناہ (شرک) پر اصرار کیا کرتے تھے۔

وَكَانُـوْا يَقُوْلُوْنَ اَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ (47) ↖

اور کہا کرتے تھے کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر اٹھائے جائیں گے۔

اَوَاٰبَـآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ (48) ↖

اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی۔

قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِيْنَ وَالْاٰخِرِيْنَ (49) ↖

کہہ دو بے شک پہلے بھی اور پچھلے بھی۔

لَمَجْمُوْعُوْنَ اِلٰى مِيْقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ (50) ↖

ایک معین تاریخ کے وقت پر جمع کیے جائیں گے۔

ثُـمَّ اِنَّكُمْ اَ يُّهَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَ (51) ↖

پھر بے شک تمہیں اے گمراہو جھٹلانے والو۔

لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍ (52) ↖

البتہ تھوہر کا درخت کھانا ہوگا۔

فَمَالِئُوْنَ مِنْـهَا الْبُطُوْنَ (53) ↖

پھر اس سے پیٹ بھرنے ہوں گے۔

فَشَارِبُوْنَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَـمِـيْمِ (54) ↖

پھر اس پر کھولتا ہوا پانی پینا ہوگا۔

فَشَارِبُوْنَ شُرْبَ الْهِـيْمِ (55) ↖

پھر پینا ہوگا پیاسے اونٹوں کا سا پینا۔

هٰذَا نُزُلُـهُـمْ يَوْمَ الدِّيْنِ (56) ↖

قیامت کے دن یہ ان کی مہمانی ہو گی۔

نَحْنُ خَلَقْنَاكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُوْنَ (57) ↖

ہم نے ہی تمہیں پیدا کیا ہے پس کیوں تم تصدیق نہیں کرتے۔

اَفَرَاَيْتُـمْ مَّا تُمْنُـوْنَ (58) ↖

بھلا دیکھو (تو) (منی) جو تم ٹپکاتے ہو۔

اَاَنْتُـمْ تَخْلُقُوْنَهٝٓ اَمْ نَحْنُ الْخَالِقُوْنَ (59) ↖

کیا تم اسے پیدا کرتے ہو یا ہم ہی پیدا کرنے والے ہیں۔

نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِيْنَ (60) ↖

ہم نے ہی تمہارے درمیان موت مقرر کر دی ہے اور ہم عاجز نہیں ہیں۔

عَلٰٓى اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَنُـنْشِئَكُمْ فِىْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ (61) ↖

اس بات سے کہ ہم تم جیسے لوگ بدل لائیں اور تمہیں ایسی صورت میں بنا کھڑا کریں جو تم نہیں جانتے۔

وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى فَلَوْلَا تَذَكَّرُوْنَ (62) ↖

اور تم پہلی پیدائش کو جان چکے ہو پھر کیوں تم غور نہیں کرتے۔

اَفَرَاَيْتُـمْ مَّا تَحْرُثُوْنَ (63) ↖

بھلا دیکھو جو کچھ تم بوتے ہو۔

اَاَنْتُـمْ تَزْرَعُوْنَهٝٓ اَمْ نَحْنُ الزَّارِعُوْنَ (64) ↖

کیا تم اسے اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں۔

لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَاهُ حُطَامًا فَظَلْتُـمْ تَفَكَّـهُوْنَ (65) ↖

اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کر دیں پھر تم تعجب کرتے رہ جاؤ۔

اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَ (66) ↖

کہ بے شک ہم پر تو تاوان پڑ گیا۔

بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ (67) ↖

بلکہ ہم بے نصیب ہو گئے۔

اَفَرَاَيْتُمُ الْمَآءَ الَّـذِىْ تَشْرَبُوْنَ (68) ↖

بھلا دیکھو تو سہی وہ پانی جو تم پیتے ہو۔

اَاَنْـتُـمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ (69) ↖

کیا تم نے اسے بادل سے اتارا ہے یا ہم اتارنے والے ہیں۔

لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنَاهُ اُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُـرُوْنَ (70) ↖

اگر ہم چاہیں تو اسے کھاری کر دیں پس کیوں تم شکر نہیں کرتے۔

اَفَرَاَيْتُمُ النَّارَ الَّتِىْ تُوْرُوْنَ (71) ↖

بھلا دیکھو تو سہی وہ آگ جو تم سلگاتے ہو۔

اَاَنْتُـمْ اَنْشَاْتُـمْ شَجَرَتَهَآ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُـوْنَ (72) ↖

کیا تم نے اس کا درخت پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرنے والے ہیں۔

نَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْكِـرَةً وَّّمَتَاعًا لِّلْمُقْوِيْنَ (73) ↖

ہم نے اسے یادگار اور مسافروں کے لیے فائدہ کی چیز بنا دیا ہے۔

فَسَبِّـحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِـيْمِ (74) ↖

پس اپنے رب کے نام کی تسبیح کر جو بڑا عظمت والا ہے۔

فَلَآ اُقْسِمُ بِمَوَاقِــعِ النُّجُوْمِ (75) ↖

پھر میں تاروں کے ڈوبنے کی (جگہوں کی) قسم کھاتا ہوں۔

وَاِنَّهٝ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِـيْمٌ (76) ↖

اور بے شک اگر سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے۔

اِنَّهٝ لَقُرْاٰنٌ كَرِيْـمٌ (77) ↖

کہ بے شک یہ قرآن بڑی شان والا ہے۔

فِىْ كِتَابٍ مَّكْـنُـوْنٍ (78) ↖

ایک پوشیدہ کتاب میں لکھا ہوا ہے۔

لَّا يَمَسُّهٝٓ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَ (79) ↖

جسے بغیر پاکو ں کے اور کوئی نہیں چھوتا۔

تَنْزِيْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَالَمِيْنَ (80) ↖

پروردگار عالم کی طرف سے نازل ہوا ہے۔

اَفَبِهٰذَا الْحَدِيْثِ اَنْـتُـمْ مُّدْهِنُـوْنَ (81) ↖

سو کیا تم اس کلام کو سرسری بات سمجھتے ہو۔

وَتَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَـذِّبُوْنَ (82) ↖

اور اپنا حصہ تم یہی لیتے ہو کہ اسے جھٹلاتے ہو۔

فَلَوْلَآ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْـقُوْمَ (83) ↖

پھر کس لیے روح کو روک نہیں لیتے جب کہ وہ گلے تک آ جاتی ہے۔

وَاَنْتُـمْ حِيْنَئِذٍ تَنْظُرُوْنَ (84) ↖

اور تم اس وقت دیکھا کرتے ہو۔

وَنَحْنُ اَقْرَبُ اِلَيْهِ مِنْكُمْ وَلٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ (85) ↖

اور تم سے زیادہ ہم اس کے قریب ہوتے ہیں لیکن تم نہیں دیکھتے۔

فَلَوْلَآ اِنْ كُنْـتُـمْ غَيْـرَ مَدِيْنِيْنَ (86) ↖

پس اگر تمہارا حساب کتاب ہونے والا نہیں ہے۔

تَـرْجِعُوْنَهَآ اِنْ كُنْـتُـمْ صَادِقِيْنَ (87) ↖

تو تم اس روح کو کیوں نہیں لوٹا دیتے اگر تم سچے ہو۔

فَاَمَّـآ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ (88) ↖

پھر (جب قیامت آئے گی) اگر وہ مقربین میں سے ہے۔

فَرَوْحٌ وَّرَيْحَانٌ وَّّجَنَّتُ نَعِـيْمٍ (89) ↖

تو (اس کے لیے) راحت اور خوشبو ہیں اور عیش کے باغ ہیں۔

وَاَمَّـآ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحَابِ الْيَمِيْنِ (90) ↖

اور اگر وہ داہنے والوں میں سے ہے۔

فَسَلَامٌ لَّكَ مِنْ اَصْحَابِ الْيَمِيْنِ (91) ↖

تو اے شخص تو جو داہنے والوں میں سے ہے تجھ پر سلام ہو۔

وَاَمَّـآ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَـذِّبِيْنَ الضَّآلِّيْنَ (92) ↖

اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے۔

فَنُزُلٌ مِّنْ حَـمِـيْمٍ (93) ↖

تو کھولتا ہوا پانی مہمانی ہے۔

وَتَصْلِيَةُ جَحِـيْمٍ (94) ↖

اور دوزخ میں داخل ہونا ہے۔

اِنَّ هٰذَا لَـهُوَ حَقُّ الْيَقِيْنِ (95) ↖

بے شک یہ تحقیقی یقینی بات ہے۔

فَسَبِّـحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِـيْمِ (96) ↖

پس اپنے رب کے نام تسبیح کر جو بڑا عظمت والا ہے۔