سورت نمبر آیت نمبر

(77) سورۃ المرسلات
(مکی — کل آیات 50)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا (1) ↖

ان ہواؤں کی قسم ہے جو نفع پہنچانے کے لیے بھیجی جاتی ہیں۔

فَالْعَاصِفَاتِ عَصْفًا (2) ↖

پھر ان ہواؤں کی جو تندی سے چلتی ہیں۔

وَالنَّاشِرَاتِ نَشْرًا (3) ↖

اور ان ہواؤں کی جو بادلوں کو اٹھا کر پھیلاتی ہیں۔

فَالْفَارِقَاتِ فَرْقًا (4) ↖

پھر ان ہواؤں کی جو بادلوں کو متفرق کر دیتی ہیں۔

فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْرًا (5) ↖

پھر ان ہواؤں کی جو (دل میں) اللہ کی یاد کا القا کرتی ہیں۔

عُذْرًا اَوْ نُذْرًا (6) ↖

الزام اتارنے یا ڈرانے کے لیے۔

اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِــعٌ (7) ↖

جن کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ضرور ہونے والی ہے۔

فَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْ (8) ↖

پس جب ستارے مٹا دیے جائیں گے۔

وَاِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْ (9) ↖

اور جب آسمان پھٹ جائیں گے۔

وَاِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ (10) ↖

اور جب پہاڑ اڑائے جائیں گے۔

وَاِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْ (11) ↖

اور جب رسول وقت معین پرجمع کیے جائیں گے۔

لِاَيِّ يَوْمٍ اُجِّلَتْ (12) ↖

کس دن کے لیے تاخیر کی گئی تھی۔

لِيَوْمِ الْفَصْلِ (13) ↖

فیصلہ کے دن کے لیے۔

وَمَآ اَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ (14) ↖

اور آپ کو کیا معلوم کہ فیصلہ کا دن کیا ہے۔

وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَـذِّبِيْنَ (15) ↖

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے۔

اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِيْنَ (16) ↖

کیا ہم نے پہلوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا۔

ثُـمَّ نُتْبِعُهُـمُ الْاٰخِرِيْنَ (17) ↖

پھر ہم ان کے پیچھے دوسروں کو چلائیں گے۔

كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِيْنَ (18) ↖

مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی برتاؤ کرتے ہیں۔

وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ (19) ↖

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے۔

اَلَمْ نَخْلُقكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِيْنٍ (20) ↖

کیا ہم نے تمہیں ایک ذلیل پانی سے نہیں پیدا کیا۔

فَجَعَلْنَاهُ فِىْ قَرَارٍ مَّكِيْنٍ (21) ↖

پھر ہم نے اس کو ایک محفوظ ٹھکانے میں رکھ دیا۔

اِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ (22) ↖

ایک معین دورانیے تک۔

فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُوْنَ (23) ↖

پھر ہم نے تخمینہ بنایا، ہم تو کیسے اچھے تخمینہ بنانے والے ہیں۔

وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ (24) ↖

اس دن جھٹلانے والوں کے لیےتباہی ہے۔

اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًا (25) ↖

کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہیں بنایا۔

اَحْيَآءً وَّاَمْوَاتًا (26) ↖

زندوں اور مردوں کو۔

وَجَعَلْنَا فِيْـهَا رَوَاسِىَ شَامِخَاتٍ وَّّاَسْقَيْنَاكُمْ مَّآءً فُرَاتًا (27) ↖

اور ہم نے اس میں مضبوط اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیے اور ہم نے تمہیں میٹھا پانی پلایا۔

وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ (28) ↖

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے۔

اِنْطَلِقُـوٓا اِلٰى مَا كُنْتُـمْ بِهٖ تُكَـذِّبُوْنَ (29) ↖

اس (دوزخ) کی طرف چلو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔

اِنْطَلِقُـوٓا اِلٰى ظِلٍّ ذِىْ ثَلَاثِ شُعَبٍ (30) ↖

ایک سائبان کی طرف چلو جس کے تین حصے ہیں۔

لَّا ظَلِيْلٍ وَّّلَا يُغْنِىْ مِنَ اللَّهَبِ (31) ↖

نہ وہ سایہ کرے اور نہ تپش سے بچائے۔

اِنَّـهَا تَـرْمِىْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ (32) ↖

بے شک وہ محل جیسے انگارے پھینکے گی۔

كَاَنَّـهٝ جِمَالَتٌ صُفْرٌ (33) ↖

گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیں۔

وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ (34) ↖

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے۔

هٰذَا يَوْمُ لَا يَنْطِقُوْنَ (35) ↖

یہ وہ دن ہے جس میں بات بھی نہ کر سکیں گے۔

وَلَا يُؤْذَنُ لَـهُـمْ فَيَعْتَذِرُوْنَ (36) ↖

اور نہ انہیں عذر کرنے کی اجازت ہوگی۔

وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ (37) ↖

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے۔

هٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ ۖ جَـمَعْنَاكُمْ وَالْاَوَّلِيْنَ (38) ↖

یہ فیصلہ کا دن ہے، ہم تمہیں اور پہلوں کو جمع کریں گے۔

فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِـيْدُوْنِ (39) ↖

پس اگر تمہارے پاس کوئی تدبیر ہے تو مجھ پر کر دیکھو۔

وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَـذِّبِيْنَ (40) ↖

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے۔

اِنَّ الْمُتَّقِيْنَ فِىْ ظِلَالٍ وَّّعُيُوْنٍ (41) ↖

بے شک پرہیزگار ٹھنڈی چھاؤں اور چشموں میں ہوں گے۔

وَفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُوْنَ (42) ↖

اور میووں میں جو وہ چاہیں گے۔

كُلُوْا وَاشْرَبُوْا هَنِـيٓـئًا بِمَا كُنْـتُـمْ تَعْمَلُوْنَ (43) ↖

مزے سے کھاؤ اور پیو ان کاموں کے بدلے جو تم کرتے رہے۔

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِى الْمُحْسِنِيْنَ (44) ↖

بے شک ہم اسی طرح نیکو کاروں کو بدلہ دیتے ہیں۔

وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ (45) ↖

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے۔

كُلُوْا وَتَمَتَّعُوْا قَلِيْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ (46) ↖

کھاؤ اور چند روز فائدہ اٹھاؤ بے شک تم مجرم ہو۔

وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ (47) ↖

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے۔

وَاِذَا قِيْلَ لَـهُـمُ ارْكَعُوْا لَا يَرْكَعُوْنَ (48) ↖

اور جب ان سے کہا جاتا تھا کہ رکوع کرو تو رکوع نہ کرتے تھے۔

وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ (49) ↖

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے۔

فَبِاَيِّ حَدِيْثٍ بَعْدَهٝ يُؤْمِنُـوْنَ (50) ↖

پس اس کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے۔