سورت نمبر آیت نمبر

(79) سورۃ النازعات
(مکی — کل آیات 46)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا (1) ↖

جوڑوں میں گھس کر (سختی سے جان) نکالنے والوں کی قسم ہے۔

وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا (2) ↖

اور بند کھولنے والوں کی۔

وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا (3) ↖

اور تیزی سے تیرنے والوں کی۔

فَالسَّابِقَاتِ سَبْقًا (4) ↖

پھر دوڑ کر آگے بڑھ جانے والوں کی۔

فَالْمُدَبِّرَاتِ اَمْرًا (5) ↖

پھر ہر امر کی تدبیر کرنے والوں کی۔

يَوْمَ تَـرْجُفُ الرَّاجِفَةُ (6) ↖

جس دن کانپنے والی کانپے گی۔

تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ (7) ↖

اس کے پیچھے آنے والی پیچھے آئے گی۔

قُلُوْبٌ يَّوْمَئِذٍ وَّاجِفَةٌ (8) ↖

کئی دل اس دن دھڑک رہے ہوں گے۔

اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ (9) ↖

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی۔

يَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِى الْحَافِرَةِ (10) ↖

وہ کہتے ہیں کیا ہم پہلی حالت میں لوٹائے جائیں گے۔

اَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً (11) ↖

کیا جب ہم بوسیدہ ہڈیاں ہوجائیں گے۔

قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ (12) ↖

کہتے ہیں کہ یہ تو اس وقت خسارہ کا لوٹنا ہوگا۔

فَاِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَّّاحِدَةٌ (13) ↖

پھر وہ واقعہ صرف ایک ہی ہیبت ناک آواز ہے۔

فَاِذَا هُـمْ بِالسَّاهِرَةِ (14) ↖

پس وہ اسی وقت میدان میں آ موجود ہوں گے۔

هَلْ اَتَاكَ حَدِيْثُ مُوْسٰى (15) ↖

کیا آپ کو موسٰی کا حال معلوم ہوا ہے۔

اِذْ نَادَاهُ رَبُّهٝ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى (16) ↖

جب کہ مقدس وادی طویٰ میں اس کے رب نے اسے پکارا۔

اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٝ طَغٰى (17) ↖

فرعون کے پاس جاؤ کیونکہ اس نے سرکشی کی ہے۔

فَقُلْ هَلْ لَّكَ اِلٰٓى اَنْ تَزَكّــٰى (18) ↖

پس کہو کیا تیری خواہش ہے کہ تو پاک ہو۔

وَاَهْدِيَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخْشٰى (19) ↖

اور میں تجھے تیرے رب کی طرف راہ بتاؤں کہ تو ڈرے۔

فَاَرَاهُ الْاٰيَةَ الْكُبْرٰى (20) ↖

پس اس نے اس کو بڑی نشانی دکھائی۔

فَكَذَّبَ وَعَصٰى (21) ↖

تو اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی۔

ثُـمَّ اَدْبَـرَ يَسْعٰى (22) ↖

پھر کوشش کرتا ہوا واپس لوٹا۔

فَحَشَرَ فَنَادٰى (23) ↖

پھر اس نے سب کو جمع کیا پھر پکارا۔

فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰى (24) ↖

پھر کہا کہ میں تمہارا سب سے برتر رب ہوں۔

فَاَخَذَهُ اللّـٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَالْاُولٰى (25) ↖

پھر اللہ نے اس کو آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا۔

اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَعِبْـرَةً لِّمَنْ يَّخْشٰى (26) ↖

بے شک اس میں اس کے لیے عبرت ہے جو ڈرتا ہے۔

اَاَنْتُـمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ ۚ بَنَاهَا (27) ↖

کیا تمہارا بنانا بڑی بات ہے یا آسمان کا جس کو ہم نے بنایا ہے۔

رَفَـعَ سَمْكَـهَا فَسَوَّاهَا (28) ↖

اس کی چھت بلند کی پھر اس کو سنوارا۔

وَاَغْطَشَ لَيْلَـهَا وَاَخْرَجَ ضُحَاهَا (29) ↖

اور اس کی رات اندھیری کی اور اس کے دن کو ظاہر کیا۔

وَالْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحَاهَا (30) ↖

اور اس کے بعد زمین کو بچھا دیا۔

اَخْرَجَ مِنْـهَا مَآءَهَا وَمَرْعَاهَا (31) ↖

اس سے اس کا پانی اور اس کا چارا نکالا۔

وَالْجِبَالَ اَرْسَاهَا (32) ↖

اور پہاڑوں کو خوب جما دیا۔

مَتَاعًا لَّكُمْ وَلِاَنْعَامِكُمْ (33) ↖

تمہارے لیے اور تمہارے چار پایوں کے لیے سامان حیات ہے۔

فَاِذَا جَآءَتِ الطَّـآمَّةُ الْكُبْـرٰى (34) ↖

پس جب وہ بڑا حادثہ آئے گا۔

يَوْمَ يَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰى (35) ↖

جس دن انسان اپنے کیے کو یاد کرے گا۔

وَبُرِّزَتِ الْجَحِـيْـمُ لِمَنْ يَّرٰى (36) ↖

اور ہر دیکھنے والے کے لیے دوزخ سامنے لائی جائے گی۔

فَاَمَّا مَنْ طَغٰى (37) ↖

سو جس نے سرکشی کی۔

وَاٰثَـرَ الْحَيَاةَ الـدُّنْيَا (38) ↖

اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی۔

فَاِنَّ الْجَحِـيْمَ هِىَ الْمَاْوٰى (39) ↖

سو بے شک اس کا ٹھکانا دوزخ ہی ہے۔

وَاَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْـهَـوٰى (40) ↖

اور لیکن جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرتا رہا اور اس نے اپنے نفس کو بری خواہش سے روکا۔

فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِىَ الْمَاْوٰى (41) ↖

سو بے شک اس کا ٹھکانا بہشت ہی ہے۔

يَسْاَلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرْسَاهَا (42) ↖

آپ سے قیامت کی بابت پوچھتے ہیں کہ اس کا قیام کب ہوگا۔

فِـيْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْـرَاهَا (43) ↖

آپ کو اس کے ذکر سے کیا واسطہ۔

اِلٰى رَبِّكَ مُنْـتَـهَاهَا (44) ↖

اس کے علم کی انتہا آپ کے رب ہی کی طرف ہے۔

اِنَّمَآ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ يَّخْشَاهَا (45) ↖

بے شک آپ تو صرف اس کو ڈرانے والے ہیں جو اس سے ڈرتا ہے۔

كَاَنَّـهُـمْ يَوْمَ يَرَوْنَـهَا لَمْ يَلْبَثُوٓا اِلَّا عَشِيَّةً اَوْ ضُحَاهَا (46) ↖

جس دن اسے دیکھ لیں گے (تو یہی سمجھیں گے کہ دنیا میں) گویا ہم ایک شام یا اس کی صبح تک ٹھہرے تھے۔