سورت نمبر آیت نمبر

(80) سورۃ عبس
(مکی — کل آیات 42)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

عَبَسَ وَتَوَلّـٰى (1) ↖

پیغمبر چیں بجیں (ناخوش) ہوئے اور منہ موڑ لیا۔

اَنْ جَآءَهُ الْاَعْمٰى (2) ↖

کہ ان کے پاس ایک اندھا آیا۔

وَمَا يُدْرِيْكَ لَعَلَّـهٝ يَزَّكّــٰى (3) ↖

اور آپ کو کیا معلوم کہ شاید وہ پاک ہوجائے۔

اَوْ يَذَّكَّرُ فَـتَنْفَعَهُ الـذِّكْرٰى (4) ↖

یا وہ نصیحت پکڑ لے تو اس کو نصیحت نفع دے۔

اَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰى (5) ↖

لیکن وہ جو پروا نہیں کرتا۔

فَاَنْتَ لَـهٝ تَصَدّ ٰى (6) ↖

سو آپ کے لیے توجہ کرتے ہیں۔

وَمَا عَلَيْكَ اَلَّا يَزَّكّـٰى (7) ↖

حالانکہ آپ پر اس کے نہ سدھرنے کا کوئی الزام نہیں۔

وَاَمَّا مَنْ جَآءَكَ يَسْعٰى (8) ↖

اور لیکن جو آپ کے پاس دوڑتا ہوا آیا۔

وَهُوَ يَخْشٰى (9) ↖

اور وہ ڈر رہا ہے۔

فَاَنْتَ عَنْهُ تَلَـهّـٰى (10) ↖

تو آپ اس سے بے پروائی کرتے ہیں۔

كَلَّآ اِنَّـهَا تَذْكِـرَةٌ (11) ↖

ایسا نہیں چاہیے بے شک یہ تو ایک نصیحت ہے۔

فَمَنْ شَآءَ ذَكَـرَهٝ (12) ↖

پس جو چاہے اس کو یاد کرے۔

فِىْ صُحُفٍ مُّكَـرَّمَةٍ (13) ↖

وہ عزت والے صحیفوں میں ہے۔

مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ (14) ↖

جو بلند مرتبہ اور پاک ہیں۔

بِاَيْدِىْ سَفَرَةٍ (15) ↖

ان لکھنے والوں کے ہاتھوں میں۔

كِـرَامٍ بَـرَرَةٍ (16) ↖

جو بڑے بزرگ نیکو کار ہیں۔

قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَآ اَكْفَرَهٝ (17) ↖

انسان پر خدا کی مار وہ کیسا ناشکرا ہے۔

مِنْ اَيِّ شَىْءٍ خَلَقَهٝ (18) ↖

اس نے کس چیز سے اس کو بنایا۔

مِنْ نُّطْفَةٍ خَلَقَهٝ فَقَدَّرَهٝ (19) ↖

ایک بوند سے اس کو بنایا پھر اس کا اندازہ ٹھہرایا۔

ثُـمَّ السَّبِيْلَ يَسَّرَهٝ (20) ↖

پھر اس پر راستہ آسان کر دیا۔

ثُـمَّ اَمَاتَهٝ فَاَقْـبَـرَهٝ (21) ↖

پھر اس کو موت دی پھر اس کو قبر میں رکھوایا۔

ثُـمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَهٝ (22) ↖

پھر جب چاہے گا اٹھا کر کھڑا کرے گا۔

كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَآ اَمَرَهٝ (23) ↖

ایسا نہیں چاہیے (جو اس نے کیا) اس نے تعمیل نہیں کی جو اس کو حکم دیا تھا۔

فَلْيَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖ (24) ↖

پس انسان کو اپنے کھانے کی طرف غور کرنا چاہیے۔

اَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّا (25) ↖

کہ ہم نے اوپر سے مینہ برسایا۔

ثُـمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّا (26) ↖

پھر ہم نے زمین کو چیر کر پھاڑا۔

فَاَنْبَتْنَا فِيْـهَا حَبًّا (27) ↖

پھر ہم نے اس میں اناج اگایا۔

وَعِنَبًا وَّقَضْبًا (28) ↖

اور انگور اور ترکاریاں۔

وَزَيْتُوْنًا وَّنَخْلًا (29) ↖

اور زیتون اور کھجور۔

وَحَدَآئِقَ غُلْبًا (30) ↖

اور گھنے باغ۔

وَفَاكِهَةً وَّّاَبًّا (31) ↖

اور میوے اور گھاس۔

مَّتَاعًا لَّكُمْ وَلِاَنْعَامِكُمْ (32) ↖

تمہارے لیے اور تمہارے چار پایوں کے لیے سامان حیات۔

فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ (33) ↖

پھر جس وقت کانوں کا بہرا کرنے والا شور برپا ہوگا۔

يَوْمَ يَفِـرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِيْهِ (34) ↖

جس دن آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا۔

وَاُمِّهٖ وَاَبِيْهٖ (35) ↖

اور اپنی ماں اور باپ سے۔

وَصَاحِبَتِهٖ وَبَنِيْهِ (36) ↖

اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹوں سے۔

لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْـهُـمْ يَوْمَئِذٍ شَاْنٌ يُّغْنِيْهِ (37) ↖

ہر شخص کی ایسی حالت ہوگی جو اس کو اوروں کی طرف سے بے پروا کر دے گی۔

وُجُوْهٌ يَّوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ (38) ↖

اور کچھ چہرے اس دن چمک رہے ہوں گے۔

ضَاحِكَـةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ (39) ↖

ہنستے ہوئے خوش و خرم۔

وَوُجُوْهٌ يَّوْمَئِذٍ عَلَيْـهَا غَبَـرَةٌ (40) ↖

اور کچھ چہرے اس دن ایسے ہوں گے کہ ان پر گرد پڑی ہو گی۔

تَـرْهَقُهَا قَتَـرَةٌ (41) ↖

ان پر سیاہی چھا رہی ہو گی۔

اُولٰٓئِكَ هُـمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ (42) ↖

یہی لوگ ہیں منکر نافرمان۔