سورت نمبر آیت نمبر

(97) سورۃ القدر
(مکی — کل آیات 5)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

اِنَّـآ اَنْزَلْنَاهُ فِىْ لَيْلَـةِ الْقَدْرِ (1) ↖

بے شک ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں اتارا ہے۔

وَمَآ اَدْرَاكَ مَا لَيْلَـةُ الْقَدْرِ (2) ↖

اور آپ کو کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے۔

لَيْلَـةُ الْقَدْرِ خَيْـرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍ (3) ↖

شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔

تَنَزَّلُ الْمَلَآئِكَـةُ وَالرُّوْحُ فِيْـهَا بِاِذْنِ رَبِّـهِـمْ مِّنْ كُلِّ اَمْرٍ (4) ↖

اس میں فرشتے اور روح نازل ہوتے ہیں اپنے رب کے حکم سے ہر کام پر۔

سَلَامٌ هِىَ حَتّـٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ (5) ↖

وہ صبح روشن ہونے تک سلامتی کی رات ہے۔